ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کامتعلم پرتیک موگیر  شاٹ پٹ میں قومی سطح کے لئے منتخب

بھٹکل کامتعلم پرتیک موگیر  شاٹ پٹ میں قومی سطح کے لئے منتخب

Wed, 28 Nov 2018 20:34:57    S.O. News Service

بھٹکل:28؍نومبر (ایس او نیوز)تعلقہ کے گاندھی نگر کا مکین پرتیک مکند موگیر طالب علم منڈیا ضلع میں منعقدہ انڈر 16 ریاستی سطح کے شاٹ پٹ مقابلے میں بہترین مظاہرہ پیش کرتے ہوئے قومی سطح کے لئے منتخب ہواہے۔

آنندآشرم کانونٹ کے متعلم پرتیک موگیر بچپن سے ہی کھیل کا شوقین رہاہے۔ شاٹ پٹ میں بہترین کارکردگی کے عوض نیشنل لیول میں شریک ہونے کا سنہر ا موقع ملنے پر اسکول کے صدر مدرس، اساتذہ سمیت کئی ایک نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: